اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

متھیرا اور صاحبہ ریمپ واک کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیوز وائرل

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ فیشن ایونٹ میں ریمپ واک کے دوران پیش آنے والے غیر متوقع واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

 

حال ہی میں منعقدہ فیشن شو میں اداکاراؤں اور ماڈلز نے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر واک کی، تاہم متھیرا اور صاحبہ کی واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر چلتے ہوئے دونوں فنکاراؤں کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعض مواقع پر وہ لڑکھڑاتی بھی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق دیگر شرکا کو بھی واک کے دوران توازن برقرار رکھنے میں دشواری پیش آئی۔

کئی صارفین نے ریمپ کی سطح اور انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث فنکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعض نے منتظمین کو شو سے پہلے انتظامات مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے فنکاراؤں کی ریمپ واک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریمپ پر پیشہ ورانہ انداز میں چلنے کے لیے خصوصی تربیت ضروری ہوتی ہے۔

واقعے پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، جہاں کچھ صارفین انتظامات کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی افراد متھیرا اور صاحبہ کی حمایت کرتے ہوئے ریمپ کی خرابی کو وجہ قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے