اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر راجب بٹ نے پہلی بار اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے راجب بٹ سے پوچھا کہ آپ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر راجب بٹ نے پہلے میزبان سے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ کو ارب پتی اور کروڑ پتی میں فرق معلوم ہے جس پر مثبت جواب ملنے کے بعد رجب بٹ نے بتایا کہ الحمداللہ میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا۔

راجب بٹ نے کہا کہ میری مجموعی اثاثوں کی مالیت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔انہوں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام راتوں رات نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور جدوجہد ہے۔

 

واضح رہے کہ راجب بٹ پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کم عرصے میں سوشل میڈیا پر زیادہ مقبولیت حاصل کی جبکہ اپنی شاہانہ طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، غیر ملکی دوروں اور پرتعیش شادی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی آمدن کا بڑا حصہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے