اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر فائرنگ اور تشدد کیس، واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہورنیوز) ٹک ٹاکر عائشہ جٹ اور ان کے ساتھیوں پر مبینہ فائرنگ اور تشدد کے واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی، واقعہ 25 جولائی کی صبح 4 بجے نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک نجی کیفے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق عائشہ جٹ اپنی دوستوں پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کیفے میں کھانا کھانے گئی تھیں، جہاں آرڈر دینے کے دوران لڑکیوں سمیت چار ملزمان نے مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے مبینہ طور پر تشدد کیا جبکہ دو ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔واقعے کے بعد عائشہ جٹ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور مہر شیبی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سامنے آنے والی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے