اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کے شیڈول اور چاروں ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

ون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں فائنل سمیت مجموعی طور پر سات میچز ہوں گے، تمام ڈے اینڈ نائٹ میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق یہ ٹورنامنٹ نئے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، نیشنل سلیکشن کمیٹی نے چاروں ٹیموں کے لیے 11، 11 رکنی سکواڈز کے علاوہ 13 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے، جنہیں ضرورت پڑنے پر سکواڈ میں شامل کیا جا سکے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلیوز شرکت کریں گی۔ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے، جبکہ اعجاز جونیئر، مصباح الحق، اقبال امام اور اعزاز چیمہ ہیڈ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں عبدالصمد، حیدر علی، معاذ صداقت اور محمد نواز نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں عرفات منہاس، حسن علی، شامل حسین، سفیان مقیم اور حسین طلعت شامل ہیں۔

صائم ایوب کی ٹیم میں علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں، جبکہ شاداب خان کی ٹیم میں فخر زمان، محمد حسنین، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور سمیر منہاس نمایاں کھلاڑی ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا بورڈ کی ترجیح ہے تاکہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2027 کی مؤثر انداز میں تیاری کی جا سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے