27 Jul 2026
(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان بمقابلہ جنوبی کوریا ہاکی سیریز 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے شیڈول کی منظوری دی، شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، تمام میچز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوں گے۔
واضح رہے پاک کوریا ٹیسٹ سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:15 بجے شروع ہوں گے۔
