اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹاروبا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز پر ڈھیر ہوگئی

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 92 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ کیویم ہوج نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شمار جوزف نے 23، جسٹن گریوز نے 15، برینڈن کنگ نے 12، روسٹن چیز نے 10 اور کیمار روچ نے 3 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں بارش کے سبب صرف 14 اعشاریہ ایک اوورز کا کھیل ہو سکا جس میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے۔

برینڈ ن کنگ 12 کے انفرادی سکور پر محمد عباس کا شکار بنے تھے، کھانے کے وقفے کے آدھے گھنٹے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا، اوپنر چندر پال اور ہوج نے دوسری وکٹ پر 51 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد چندر پال 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ پر عامر جنگو نے ہوج کے ساتھ مل کر 42 رنز بنائے، اور 21 رنز بنانے کے بعد اننگز میں محمد عباس کا دوسرا شکار بنے، چوتھی وکٹ پر شائی ہوپ اور ہوج نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید بغیر کسی نقصان کے ٹیم کا سکور 3 وکٹ پر 194 رنز تک لے گئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے