اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کا فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منتظمین نے میچز کی میزبانی کے لیے پیشکشیں طلب کی تھیں، جس پر 14 شہروں نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کے میچز کی میزبانی کے لیے پیش کش کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ میزبان ہیں، جو کہ 2028ء میں اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں مشترکہ میزبان ممالک کے 14 شہروں نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، جن میں سے میچز کے لیے منتظمین 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے یعنی 6 شہروں کی میزبانی کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین شہروں کا انتخاب آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق کریں گے، آئی سی سی لاجسٹک کے معاملے پر توازن رکھنا چاہتی ہے ، زیادہ پھیلاؤ نہیں چاہتی۔

رپورٹ کے مطابق کم شہروں کے انتخاب سے دونوں ممالک میں آپریشنز اور شیڈولنگ میں آسانی ہو گی، ٹیموں اور شائقین کرکٹ کو سفر بھی کم کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کو ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے