27 Jul 2026
(لاہور نیوز) وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزیر پٹرولیم کی زیرِصدارت آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس سہہ پہر 3 بجے ہو گا۔
یاد رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نئے پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا اب پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔
نئے میکنزم کے تحت اوگرا نئی قیمتوں کا تعین گزشتہ 7 روز کی اوسط عالمی قیمتوں کی بنیاد پر طے کرے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری قیمتیں برقرار رہیں گی۔
