اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لنکا پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی دوران میچ ڈراپ، اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت

26 Jul 2026
26 Jul 2026

(ویب ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ میں تنازعات کا سلسلہ جاری ہے، شاہین آفریدی نے دوران میچ ڈراپ کیے جانے کی اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت بھی کر دی۔

ناراض پاکستانی فاسٹ بولر وطن واپس جانے لگے تھے لیکن فرنچائز و آرگنائزرز نے معذرت کر کے روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایل پی ایل منفی خبروں کی وجہ سے زیربحث ہے، آغاز سے قبل ہی جافنا کنگز کے بھارتی اونر منجوت کارلا کو سری لنکن سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا،آرگنائزرز نے بعد میں اس ٹیم کے حقوق واپس لے لیے، اب سری لنکا کرکٹ خود معاملات کو دیکھ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں شاہین آفریدی کے حوالے سے بھی ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق کینڈی رائلز کی ٹیم مینجمنٹ نے کولمبو کیپس کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی پیسر سے کہا کہ وہ بطور امپیکٹ پلیئر حصہ لیں گے، یہ قانون آئی پی ایل میں متعارف کرایا تھا جس کے مطابق کوئی بھی ٹیم میچ سے قبل ایک کھلاڑی کا نام دیتی ہے جو کسی اور کی جگہ لے کر بیٹنگ یا چار اوورز بولنگ کر سکتا ہے، پلیئنگ الیون میں پہلے شامل کرکٹر پھر میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکتا۔

مذکورہ میچ میں کینڈی نے پہلے بیٹنگ کی، اننگز کے درمیانی حصے میں کوچ نے شاہین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انالسٹ کی غلطی سے بطور امپیکٹ پلیئر ان کا نام نہیں جا سکا، پیسر اس پر حیران رہ گئے اور انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشل کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا۔

شاہین نے فوری طور پر پاکستان واپسی کا بھی فیصلہ کر لیا، معاملہ میچ ریفری کے نوٹس میں آ گیا، بعد میں ٹیم مینجمنٹ ، لیگ آرگنائزرز وغیرہ نے شاہین سے معذرت کر کے انہیں جانے سے روکا۔ یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستانی کرکٹرز محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر اور عاکف جاوید بھی شریک ہیں،امپائر آصف یعقوب کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

دریں اثنا ایل پی ایل کے ترجمان نے رابطے پر کہا کہ شاہین آفریدی کا واقعہ غلط ٹیم شیٹ ریفری کو دینے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے