24 Jul 2026
(لاہور نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں ٹیسٹ بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عبداللہ فضل 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے کی شدید انجری کا شکار ہوئے۔
ایم آر آئی اور طبی معائنے کے بعد میڈیکل پینل نے عبداللہ فضل کو ری ہیبلیٹیشن اور مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عبداللہ فضل کے متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ ان کی مکمل بحالی کے عمل کی نگرانی میڈیکل پینل کرے گا۔
