اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گڑھی شاہو میں گھر کی چھت گر گئی، میاں، بیوی اور بیٹی جاں بحق، ایک بچی زخمی

25 Jul 2026
25 Jul 2026

(لاہور نیوز) گڑھی شاہو ریلوے کالونی، نزد فاروقیہ مسجد، میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مکان کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی، جو اچانک منہدم ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ملبے تلے دبے چاروں افراد کو نکال لیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مبین، ان کی 40 سالہ اہلیہ اور 11 سالہ بیٹی فاطمہ شامل ہیں، جبکہ 14 سالہ ایمل زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے