24 Jul 2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دریاؤں،بیراجوں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون مانیٹرنگ جاری ہے ۔ محکمہ آبپاشی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری مشینری پہنچا دی۔
تمام بیراجز،نہروں،بند،ڈرین اور رود کوہیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔ دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تین روز میں دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 35 ہزار کیوسک تک رہا۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں آبی ذخائر کی سطح 1520فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔
ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
