اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی خدشات: پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) ضلعی حکام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر گرینڈ جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ضلعی حکام کے مطابق جلسے کی اجازت سے متعلق فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا جبکہ پولیس اور پی ایچ اے نے بھی اپنی رپورٹس ضلعی انتظامیہ کو جمع کرا دیں۔

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مینارِ پاکستان فیملیز کی تفریح کا مقام ہے، اس لیے وہاں جلسہ مناسب نہیں، رپورٹ میں پولیس نے جلسے کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایچ اے نے جلسے کے لیے 60 لاکھ روپے زرِ ضمانت جمع کرانے کی شرط بھی عائد کی تھی، ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے