اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میرپور کیلئے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ، ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کرتی ہوں: مریم نواز

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میر پور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدوں کرتی ہوں۔

میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے مظفرآباد میں خود کو ’ کشمیر کی بیٹی‘ کہا تھا، جس پر بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی، حالانکہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی سب کشمیری تھے، اس لیے وہ دل اور روح سے خود کو کشمیری سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرپور آ کر ٹوٹی ہوئی سڑکیں دیکھ کر دکھ ہوا، کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کو روشن کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور خوشحالی کے چراغ جلیں، وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور وہ جب بھی وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کو جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرے گی جب کہ میرپور کے عوام کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ بھی دیا  جائے گا۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور ان کی حکومتوں کے خلاف متعدد سازشیں کی گئیں  لیکن عوام کی حمایت کی بدولت وہ سیاسی میدان میں قائم رہے، نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے نکال دیے جائیں تو آزاد کشمیر میں بہت کم ترقیاتی کام باقی رہ جائیں گے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت لینی ہوتی ہے تو سب اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن جب عوامی مسائل حل کرنے کی بات آئے تو ذمہ داری وفاق پر ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن سڑکوں پر لوگ آج سفر کر کے جلسے میں آئے ہیں وہ بھی نواز شریف کی حکومت نے تعمیر کرائی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے