24 Jul 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر کے 335 روپے 18 پیسے مقرر کر دی جبکہ ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ۔ ڈیزل کی نئی قیمت 383روپے 46 پیسے مقرر کردی ۔ نوٹیفیکشن جاری ہوگیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کااطلا ق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور کل 25 جولائی کو رات بارہ بجے تک لیے مقرر کی گئی ہیں۔
