اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون 2026، این ڈی ایم اے کا ہنگامی تیاریوں کا جائزہ

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہورنیوز) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا، جس میں مون سون 2026 کے دوران ادارہ جاتی تیاریوں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، وفاقی وزارتوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو مون سون تیاریوں کے حوالے سے فیلڈ دوروں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام صوبائی محکموں کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تاخیر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے قومی سطح پر مکمل طور پر متحرک ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے مون سون کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور ریسکیو وسائل کی دستیابی پر بریفنگ دی۔

کمیٹی نے عوامی آگاہی مہم، امدادی سامان کی بروقت فراہمی، انخلا کے منصوبوں، بین الادارہ جاتی تعاون، سڑکوں کی بحالی، بجلی کی فراہمی، ڈیموں کے انتظام اور آبی صورتحال کی نگرانی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو مون سون سیزن کے دوران مکمل تیاری برقرار رکھنے، مواصلاتی نظام فعال رکھنے، حساس آبادی اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بروقت فیصلوں اور وسائل کی فوری فراہمی کے لیے تمام اداروں کے درمیان مؤثر اور مربوط رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں مون سون 2026 کے دوران انسانی جانوں، روزگار اور قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر مربوط اور مؤثر ردعمل تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے