23 Jul 2026
(لاہور نیوز) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اندرون لاہور میں جامع حفاظتی مہم کا آغاز کر دیا، اندرون لاہور کی تاریخی اور رہائشی عمارتوں کا تفصیلی ساختیاتی سروے مکمل کر لیا گیا۔
والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق سروے کے دوران مجموعی طور پر 254 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی، 101خطرناک عمارتیں قابلِ مرمت قرار، مالکان کو فوری مرمت کے نوٹسز جاری کردیے گئے ۔
105مخدوش عمارتیں خالی کروا لی گئیں، مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے، 48 انتہائی خطرناک عمارتوں کو مسمار یا منہدم قرار دے دیا گیا، عمارت کے مالکان کو فوری مرمت یا عمارت خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے خطرناک عمارتوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
چھتوں، نالیوں، گٹروں اور ڈاؤن پائپس کی بروقت صفائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
