23 Jul 2026
(لاہور نیوز) شہر میں ہونے والی بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں لیسکو کے 99 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں شالیمار، باغبانپورہ، ہربنس پورہ، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ، بادامی باغ، واہگہ، باٹا پور، والٹن روڈ، سبزہ زار، شاد باغ، امامیہ کالونی، سمن آباد، یتیم خانہ چوک، چوبرجی پارک، راج گڑھ سمیت اندرون لاہور کے متعدد علاقے شامل ہیں۔
لیسکو حکام کے مطابق متاثرہ فیڈرز اور دیگر تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، جبکہ بجلی کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔
