اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈپٹی کمشنر لاہور کا بارش کے بعد علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے آپریشن کا جائزہ

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے جاری آپریشن کا معائنہ کیا۔

انہوں  نے مغل پورہ، ہربنس پورہ اور ڈیوس روڈ سمیت مختلف مقامات پر واسا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں، جبکہ شہر کے تمام پانڈنگ ایریاز سے پانی کی فوری نکاسی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ حساس نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ جدید مشینری، ڈسپوزل اسٹیشنز، سکر مشینوں اور فیلڈ سٹاف کی مدد سے نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی جا رہی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس دوران شہریوں کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے، انہوں نے تمام فیلڈ ٹیموں کو عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ واسا عملہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور سکر مشینوں کی مکمل فعالیت یقینی بنائے، جبکہ نکاسی آب کے مشن میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں نکاسی آب کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور واسا کی ٹیمیں آپریشن کی تکمیل تک ہائی الرٹ رہیں گی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور برقی آلات سے محفوظ فاصلہ رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے