اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشیں: لاہور میں پانی کی بروقت نکاسی کا نیا ریکارڈ قائم

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں نے نکاسی آب کا آپریشن مزید تیز کر دیا۔

ستھرا پنجاب، واسا اور دیگر اداروں  نے لاہور میں شدید بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں نکاسی کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نکاسی آب کے عمل میں حصہ لینے والے تمام متعلقہ اداروں اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی، وزیراعلیٰ خود بھی بارشوں کی صورتحال اور نکاسی آب کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شدید بارش کے باوجود شہر میں پانی زیادہ دیر جمع نہ ہونے پر شہریوں  نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

موسلادھار بارش کے باوجود لاہور کے بیشتر چوراہوں، شاہراہوں اور انڈر پاسز پر پانی جمع نہیں ہونے دیا گیا، مال روڈ، کلب چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی چوک اور فیروز پور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں جمع شدہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کی گئی۔

اسی طرح بینک سٹاپ، قینچی سٹاپ اور فیروز پور روڈ پر بھی چند گھنٹوں میں نکاسی آب کا عمل مکمل کر لیا گیا، جبکہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن، سمن آباد انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی فوری نکاسی کے بعد ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔

حکام کے مطابق نکاسی آب کے جدید نظام اور مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کے باعث شہریوں کو سڑکوں کی بندش اور آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور عملہ مسلسل فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے