اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.09
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.87 قیمت فروخت : 317.44
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.79 قیمت فروخت : 372.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.44 قیمت فروخت : 194.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.94 قیمت فروخت : 197.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.64 قیمت فروخت : 75.78
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.97 قیمت فروخت : 904.60
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش کے پیش نظر محکمے نکاسی آب کیلئے چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں، کمشنر لاہور

23 Jul 2026
23 Jul 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں آج علی الصبح ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا پہلا سپیل شروع ہوا، جس کے دوران شہر میں اب تک 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کمشنر لاہور نعمان یوسف کے مطابق گلبرگ اور تاج پورہ کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے نکاسی آب کے آپریشن کیلئے چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔

کمشنر لاہور  نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ہاٹ سپاٹس اور نشیبی علاقوں میں ٹیموں کی موجودگی یقینی بنائیں اور نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ آج ورکنگ ڈے ہے، اس لئے مین اور ذیلی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں کو ہر صورت کلیئر رکھا جائے، جبکہ مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر لاہور  نے واسا، میونسپل کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل)، ایل ڈی اے، سی بی ڈی اور روڈا سمیت تمام متعلقہ اداروں کی فیلڈ ٹیموں کو اپنے اپنے پوائنٹس پر متحرک رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مشینری نشیبی علاقوں اور ہاٹ سپاٹس کے قریب موجود رکھی جائے، جبکہ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز کے ذریعے مکمل فعال رکھا جائے، ڈسپوزل اسٹیشنز کے تمام پمپس آپریشنل رہیں اور سکرینوں کی بروقت صفائی بھی یقینی بنائی جائے۔

کمشنر لاہور  نے واسا کے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے اور بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے