اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مال بردار ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور سمیت مختلف روٹس کی ٹرینیں منسوخ

19 Jul 2026
19 Jul 2026

(لاہور نیوز) مال بردار ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے مرمتی کام شروع کر دیا گیا جب کہ اپ اور ڈاؤن کی تمام ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹنڈو آدم کے قریب حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے اثرات کے پیش نظر مختلف سٹیشنوں پر کھڑی متعدد مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جا رہی ہے جب کہ کوٹری سٹیشن پر موجود علامہ اقبال ایکسپریس کے مسافروں کو بھی ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے کراچی نے کراچی سے روانہ ہونے والی دیگر تمام ٹرینیں بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام کا  مزید کہنا تھا کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، تاہم دونوں ٹریک مکمل طور پر بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث مسافروں کو سفر سے قبل اپنی ٹرین کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے