اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کراچی پورٹ پر پہلی رورو شپمنٹ پہنچ گئی، 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں درآمد

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کی کاوشوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔

 

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے بتایا کہ ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ  کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگرانداز ہوگیا، جہاں پاکستان کی پہلی رورو الیکٹرک گاڑیوں کی شپمنٹ اتاری جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رورو جہاز کے ذریعے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پاکستان کی بحری اور تجارتی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک میں جدید لاجسٹکس اور بندرگاہی نظام کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔

جنید انوار چودھری کا کہنا تھا رورو جہازوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں گاڑیوں کو براہِ راست چلتے ہوئے لوڈ اور اَن لوڈ کیا جاتا ہے، جس سے وقت کی بچت، لاگت میں کمی اور کارگو ہینڈلنگ کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ پر پہلی رورو الیکٹرک گاڑیوں کی شپمنٹ پاکستان کی بحری تجارت میں ایک اہم پیش رفت ہے، جبکہ جدید بندرگاہی سہولیات سے ملک کی تجارتی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پورٹ کو عالمی معیار کی جدید شپنگ خدمات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان بین الاقوامی تجارت اور لاجسٹکس کے شعبے میں مزید نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے