اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے فنڈز بڑھانے کی تجویز

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اپنے پارٹنر سکولوں کیلئے فی طالب علم مالی معاونت میں اضافے کی تجویز حکومت پنجاب کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں کم از کم فی طالب علم مالی معاونت 2 ہزار روپے مقرر کرنے جبکہ زیادہ سے زیادہ رقم بڑھا کر 2 ہزار 900 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز میں اضافے سے پارٹنر سکولوں کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی اور اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا، اس مقصد کیلئے تمام پارٹنر سکولوں کو اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب سے منظوری ملنے کے بعد نئی مالی معاونت کی شرح کا باقاعدہ اطلاق کر دیا جائے گا۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد پارٹنر سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ، تعلیمی سہولیات میں بہتری اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے