اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گورنرسردار سلیم حیدرکی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی آمد، بجٹ اور اہم پالیسی فیصلوں کی منظوری

15 Jul 2026
15 Jul 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور فیکلٹی اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران گورنر پنجاب نے یونیورسٹی میں جدید پوسٹ مارٹم رومز اور سووینئر شاپ کا افتتاح کیا، جبکہ انہیں مختلف میڈیکل شعبہ جات کا بھی دورہ کرایا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے۔

بعد ازاں گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 19ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ سمیت متعدد اہم پالیسی فیصلوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے طبی تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کا نفاذ اور تحقیق و ترقی کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طب کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اور جدید رجحانات سے آگاہی ناگزیر ہے، اور حکومت یونیورسٹی کی ترقی اور جدید طبی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے