اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی جیل پنجاب کا بڑا اقدام: تمام جیل ملازمین کیلئے ہیلتھ اور نفسیاتی سکریننگ لازمی

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب، میاں سالک جلال نے پنجاب بھر کی جیلوں کے تمام ملازمین کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اور نفسیاتی اسکریننگ لازمی قرار دے دی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے آفس سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور سمیت صوبے کی تمام جیلوں میں رواں ہفتے سے سٹاف کے ہیلتھ ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر جیل میں ہر تین ماہ بعد ہیلتھ اسکریننگ کیمپ لگایا جائے جبکہ تمام ملازمین کا سالانہ طبی معائنہ بھی لازمی ہو گا، جس میں بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول اور وزن کی جانچ شامل ہوگی۔

آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ ڈپریشن یا ذہنی دباؤ کا شکار ملازمین کو مفت نفسیاتی مشاورت (Psychological Counseling) فراہم کی جائے، ورزش، کھیلوں اور میڈیٹیشن کے ذریعے سٹاف کا ذہنی دباؤ کم کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔

مراسلے میں لکھا گیا اگر کسی ملازم کو سر درد، چکر یا سینے میں درد جیسی علامات ظاہر ہوں تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ مزید برآں، ہر جیل میں افسران کے جسمانی اور نفسیاتی ٹیسٹ کے بعد ان کی خفیہ ہیلتھ فائل بھی مرتب کی جائے گی۔

آئی جی جیل نے ملازمین کو سگریٹ نوشی سے اجتناب، متوازن غذا کے استعمال اور روزانہ ورزش اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طویل اوقاتِ کار اور 24 گھنٹے ڈیوٹی کے دباؤ کے باعث ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے امراض کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے تمام ڈی آئی جیز اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے