اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سٹی ٹریفک پولیس اور الخدمت فاؤنڈیشن میں گداگری کے خاتمے کیلئے اقدامات پر اتفاق

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے الخدمت فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بنو قابل پراجیکٹ کے رضاکاروں سے ملاقات کی، ملاقات میں گداگری کے خاتمے کیلئے مشترکہ اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور  نے کہا کہ بنو قابل پراجیکٹ کے رضاکار لاہور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر گداگروں کی میپنگ، ریسرچ اور پروفائلنگ میں معاونت کریں گے، تاکہ پیشہ ور گداگروں کے نیٹ ورک اور ان کے ہینڈلرز تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ہینڈلرز کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ اور ویگرینسی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ مستحق اور نادار افراد کی بحالی کیلئے فلاحی اداروں کے تعاون سے خواتین اور بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق خواجہ سرا بھکاریوں اور خواتین کیلئے بیوٹی کورسز، سلائی، کڑھائی اور دیگر فنی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکیں، اس موقع پر لاہور کی جھونپڑی آبادیوں میں "جھونپڑی سکولز" قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور  نے کہا کہ شہر میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی روک تھام کیلئے مربوط اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے، لاہور ٹریفک پولیس  نے رواں سال 3 ہزار 500 سے زائد گداگروں کے خلاف کارروائی کی، جبکہ بھکاری بچوں، مردوں اور خواتین کو سوشل بیگرز ہوم، ایدھی سینٹر اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا گیا، لاہور پولیس کے تعاون سے گداگری سے متعلق 726 مقدمات کے اندراج کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر بنو قابل پراجیکٹ کے ڈائریکٹر شاہد اقبال نے سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، سی ٹی او لاہور  نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ گداگری کے ناسور کے خاتمے کیلئے پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ افزائی سے گریز کریں اور اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے