اپ ڈیٹس
  • 243.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.00 قیمت فروخت : 41.08
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 317.83 قیمت فروخت : 318.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.15 قیمت فروخت : 374.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.00 قیمت فروخت : 194.35
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.95 قیمت فروخت : 198.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.71
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.00 قیمت فروخت : 74.13
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.65 قیمت فروخت : 75.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.99 قیمت فروخت : 904.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

طلباء کو لیب ٹاپ، سکالرشپ، الیکٹرک بائیکس مل رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

17 Jul 2026
17 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ طلباء کو لیب ٹاپ، سکالرشپ، الیکٹرک بائیکس مل رہی ہیں، نوازشریف سکول آف ایمینس منصوبہ تعلیمی انقلاب ثابت ہوگا، لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کاڈیالوجی ہسپتال مکمل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور تمام ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں، پنجاب میں اضلاع کے بعد تحصیل لیول تک گرین الیکٹرک بسوں کا جال بچھایا جارہا ہے، سخت گرمی کے موسم میں اے سی والی الیکٹرک بسیں عام آدمی کیلئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے حکومتی وسائل کوپنجاب کے کونے کونے تک پہنچا دیا ہے، پہلے عوام حکومت کو ڈھونڈتے تھے اب حکومت لوگوں کے پاس پہنچ رہی ہے، یہی مریم نواز کی حکومت اور باقی حکومتوں میں سب سے بڑا بنیادی فرق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے