اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارت پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھنا چاہتا: فیصل قریشی

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی ناظرین اور مارکیٹ پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر جگہ نہیں ملنے دینا چاہتے، جبکہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی محدود تجارتی اہمیت بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نیٹ فلکس پر محدود موجودگی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان کے اس سوال پر کہ پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا، اداکار نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے، نیٹ فلکس ایسے مواد کو ترجیح دیتا ہے جو کسی بھی معاشرے کے مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرے۔

فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم ساز ہر موضوع پر کھل کر کام نہیں کر سکتے، کیونکہ اگر کوئی ملک کی مکمل اور تلخ حقیقت دکھائے تو بعد ازاں اسے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اداکار نے پاکستانی مواد کی محدود موجودگی کی ایک اور وجہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی کم تجارتی اہمیت کو قرار دیا، بیشتر پاکستانی صارفین اپنی ذاتی سبسکرپشن خریدنے کے بجائے دوستوں یا بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں، جبکہ ایک ہی سبسکرپشن کئی افراد کے درمیان بھی شیئر کی جاتی ہے۔

اس صورتحال میں نیٹ فلکس کو پاکستان سے وہ مالی فائدہ حاصل نہیں ہوتا جو بھارت جیسی بڑے مارکیٹ سے ملتا ہے، اسی لیے پاکستان اس پلیٹ فارم کے لیے زیادہ پرکشش مارکیٹ نہیں بن سکا۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے قبل اکثر لوگوں کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ یہ یوٹیوب پر کب دستیاب ہوگی، جو ڈیجیٹل مواد کے حوالے سے مقامی صارفین کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے