اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں گاڑیوں کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(ویب ڈیسک) ملک میں گاڑیوں کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی، پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کار، رکشہ، ٹریکٹر اور موٹرسائیکلوں کی فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

پاکستان کی کار انڈسٹری تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے، پاما رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2025،26 میں ایک لاکھ 55 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، مئی کے مقابلے جون میں پاکستان میں کاروں کی فروخت 13 فیصد بڑھ کر 15 ہزار 378 یونٹس رہی۔

گزشتہ مالی سال میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت 67 فیصد بڑھ کر 7 ہزار 440 یونٹس تک پہنچ گئی، زیرجائزہ عرصے کے دوران  جیپ اور پک اپ کی فروخت 41 فیصد اضافے سے 50 ہزار 814 یونٹس رہی، موٹربائیکس اور رکشوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا، 19 لاکھ 72 ہزار 77 موٹربائیکس اور رکشہ فروخت ہوئے۔

ماہرین کے مطابق مضبوط قوت خرید، بہتر آٹوفائنانسنگ اور نئے ماڈلز کی آمد نے گاڑیوں کی فروخت بڑھا دی جبکہ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث کمرشل وہیکلز کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے