اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں روٹی اور نان کی قیمت مزید بڑھانے کا اعلان

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(ویب ڈیسک) ملک میں گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے سے روٹی اور نان کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے، تندورمالکان نے سرکاری ریٹ کے برعکس روٹی کی قیمت بڑھا دی ہے۔

لاہور میں گندم اور آٹےکی بڑھتی قیمتوں کو جواز بنا کر نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت پہلے 14 روپے سے 20 روپے اور نان 30 روپے میں بیچنےکا اعلان کیا تھا۔

اس پر انتظامیہ خاموش رہی، اب متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے اور میدہ 12 ہزار روپے ہونے پر نان 35 روپے میں اور سادہ روٹی 25 روپے میں فروخت کرنے جارہے ہیں، اگر روکا گیا تو احتجاجاً تندور بند کر دیں گے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مہنگے آٹے، مہنگی ایل پی جی اور شاپر بیگز کے ساتھ سرکاری ریٹ پر 16 روپے کی روٹی نہيں بیچ سکتے، حکومت تین دن میں مذاکرات کرے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جب ایک بار قیمت بڑھ چکی ہے تو دوبارہ بڑھانے کا کوئی جواز نہیں،عوام کو سستی روٹی سے محروم نہیں ہونے دیں گے، قیمتوں میں یکطرفہ اضافے پر کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے