15 Jul 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت لاہور کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد اور ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
