(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو سکول انفارمیشن سسٹم (SIS) ایپ پر طلبہ، اساتذہ، بجٹ اور دیگر ریکارڈ کا درست اور تازہ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ سیس (SIS) ڈیٹا کی باقاعدہ اپ ڈیٹ لازمی ہو گی جبکہ ایپ میں غلط، نامکمل یا پرانا ڈیٹا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، حکام کے مطابق سکولوں کے ریکارڈ میں شفافیت اور مؤثر مانیٹرنگ کے لیے سیس ایپ پر ڈیٹا اپ ڈیٹ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے خبردار کیا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر، غفلت یا کوتاہی ناقابل قبول ہوگی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام سرکاری سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیس ایپ پر تازہ، درست اور مکمل معلومات بروقت اپ لوڈ کر کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
