اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے پرائمری سکولوں میں اے آئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ

10 Jul 2026
10 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے تمام پرائمری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

 پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) نے پانچویں جماعت تک اے آئی کی تعلیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کے مطابق پرائمری طلبہ کو اے آئی پڑھانے کے لیے باقاعدہ نصاب تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس مضمون کی تدریس کے لیے ماہرین تعلیم کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ اس وقت سرکاری سکولوں میں نہ اے آئی اساتذہ موجود ہیں اور نہ ہی متعلقہ لیبارٹریاں دستیاب ہیں۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں اے آئی کو بطور علیحدہ مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پرائمری سکولوں میں جدید سائنس اور اے آئی لیبز قائم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق اگر فنڈز کی کمی ہوئی تو متبادل تجویز کے طور پر اے آئی کے بنیادی اسباق کو سائنس کی کتاب میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اے آئی نصاب کی اشاعت کی حتمی منظوری آئندہ بورڈ اجلاس میں دی جائے گی، جبکہ نئے تعلیمی سال 2027 سے یہ نصاب مرحلہ وار نافذ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے