اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتیوں پر یوٹرن، نئی درخواستیں طلب

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج ٹیچنگ انٹرنز (سی ٹی آئیز) کی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے عارضی اساتذہ کیلئے دوبارہ درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی آئی بننے کے خواہشمند تمام امیدواروں کو نئے انتخابی عمل کے تحت دوبارہ انٹرویو دینا اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی، گزشتہ تعلیمی سال میں منتخب ہونے والے امیدوار بھی اس نئی بھرتی مہم میں حصہ لینے کے پابند ہوں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے سابق اعلان کے برعکس بغیر انٹرویو موجودہ سی ٹی آئیز کے کنٹریکٹس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ برس وزیرِ تعلیم  نے سی ٹی آئیز کے کنٹریکٹس میں توسیع کا عندیہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئیز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ بعض سی ٹی آئیز کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث دوبارہ میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے رواں سال نئی درخواستیں طلب کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس کے ساتھ ہی سی ٹی آئیز کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کے تحت وظیفہ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 65 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی بھرتیوں اور ماہانہ وظیفے میں اضافے سے متعلق سمری کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے