اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہورمیں پرائیویٹ سکولوں کا سروے سست روی کا شکار، 324 غیر رجسٹرڈ سکول سیل

09 Jul 2026
09 Jul 2026

(لاہور نیوز) شہر بھر میں پرائیویٹ سکولوں کے سروے میں تاخیر کے باعث ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو بھی سروے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور میں 14 ہزار سے زائد پرائیویٹ سکول موجود ہیں، جن میں سے اب تک صرف 6 ہزار سکولوں کا آن لائن سروے مکمل کیا جا سکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران 324 غیر رجسٹرڈ سکول سامنے آئے، جنہیں موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولوں کا آن لائن سروے جاری ہے اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر سیل کیا جا رہا ہے۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ 100 فیصد سروے کا عمل اسی ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے