15 Jul 2026
(لاہور نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیفا ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولتا رہا۔
کراچی میں شائقین کی بڑی تعداد نے بڑی سکرینوں پرمیچ دیکھا، لیاری انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شائقین کا ہلہ گلہ رہا، سابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے بھی بڑی سکرین پر میچ دیکھا۔
.jpg)
محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ملیر اور حیدرآباد میں بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد فرانس اور سپین کے درمیان سیمی فائنل سے محظوظ ہوئی۔
