اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.97 قیمت فروخت : 41.04
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.90 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 316.64 قیمت فروخت : 317.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.34 قیمت فروخت : 372.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.65 قیمت فروخت : 192.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.66 قیمت فروخت : 197.02
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.01 قیمت فروخت : 74.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.66 قیمت فروخت : 75.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.15 قیمت فروخت : 904.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی 24 گھنٹے نگرانی، افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

14 Jul 2026
14 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو بروقت اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو ہر صورت فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن (ر) علی اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون کے دوران واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت، نگرانی اور آپریشنل حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران سی ای او  نے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے لاہور میں قائم تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے تمام پلانٹس کے دورے کریں۔

کیپٹن (ر) علی اصغر  نے کہا کہ افسران خود موقع پر جا کر پلانٹس کا معائنہ کریں اور ٹائم سٹیمپ تصاویر اپ لوڈ کریں تاکہ نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے, آن لائن آپریٹر حاضری کا نظام مرحلہ وار پورے پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔

سی ای او  نے ڈائریکٹر نارتھ اور ڈائریکٹر ساؤتھ کو اپنے اپنے زونز میں فیلڈ میں رہتے ہوئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تمام زونز میں پلانٹس کی آن لائن نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پلانٹس کی فعالیت، صفائی یا دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی اولین ترجیح ہے، لہٰذا مون سون کے دوران تمام افسران اور فیلڈ عملہ ہائی الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے