اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون الرٹ: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے بھر کے تمام چیف ٹریفک افسران (سی ٹی اوز) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران (ڈی ٹی اوز) کو مون سون بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک انتظامات ہر صورت مکمل اور مؤثر رکھے جائیں، ٹریفک پولیس ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

محمد وقاص نذیر  نے نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور بارش سے متاثرہ مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھنے، ممکنہ فلڈ الرٹس اور بند راستوں سے متعلق شہریوں کو بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بارش کے دوران متبادل راستوں کی فوری نشاندہی اور تشہیر کی جائے، جبکہ زیادہ پانی جمع ہونے والے مقامات پر بروقت بیریئرز، وارننگ سائنز اور ٹریفک ڈائیورژن کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک اہلکار مرکزی شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ محکموں تک پہنچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار دورانِ بارش اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی ہر ممکن معاونت کریں، جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹریفک ریسپانس ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں اور امدادی ٹیموں و ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستے کھلے رکھے جائیں۔

محمد وقاص نذیر  نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ افسران کے ہمراہ ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں، سپروائزری اور فیلڈ سٹاف باہمی تعاون سے شہریوں اور اداروں کی مدد کیلئے متحرک رہے، جبکہ فیلڈ اہلکار اپنی حفاظت کیلئے برساتی اور چھتری کا استعمال یقینی بنائیں، لفٹر اور بریک ڈاؤن سروسز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے