13 Jul 2026
(لاہور نیوز) شہر میں بادلوں کے ڈیرے، سورج کی بھی آنکھ مچولی جاری ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہواکی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 153فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش برسنے کے امکانات کم ہیں، آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔
