14 Jul 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت پھر بڑھنے لگی ہے جبکہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
