اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خواتین کو بااختیار بنانا کسی ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کا ضامن ہے، مریم نواز

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےخواتین کے لیے ’ اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے جبکہ خواتین کو بااختیار بنانا کسی ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔

او آئی سی کی خواتین کے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا  کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور مہمان نواز قوم کی دھرتی ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں، خواتین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اپنے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلام  نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے واضح احکامات دیے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانا کسی ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔

وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ ’ اپنی چھت اپنا گھر‘ سکیم سے شہری مستفید ہو رہے ہیں جب کہ خواتین کے لیے ’ اپنا روزگار پروگرام‘ ان کا ایک اہم خواب ہے جس کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  کہ حکومت خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آئی ٹی سکلز کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، انہوں  نے شہید بے نظیر بھٹو کو مسلم اُمہ کی پہلی خاتون وزیراعظم قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے