(ویب ڈیسک) بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم آج اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی۔
پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ہفتے کو دو روزہ میچ کھیلنے کے بعد اتوار کو پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا۔
دوسری جانب پی سی بی نے منصور امجد کو عبدالسعد کی جگہ پاکستان ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے، ابتدا میں پی سی بی نے شین میکڈرمٹ کا تقرر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کیا تھا لیکن انہوں نے آسٹریلیا پہنچ کر اپنا استعفیٰ بھیج دیا حالانکہ ان کا سامان اب بھی لاہور میں موجود ہے۔
ٹیم انتظامیہ میں منصور امجد کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سرفراز احمد ہیڈ کوچ، اسد شفیق بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کوچ ہیں۔
پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔
Pakistan Test squads announced for West Indies and England tours
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 5, 2026
Read more ➡️ https://t.co/vjvoSPBfBP#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6O5NS9qT8p
واضح رہے کہ شان مسعود تین سال کپتانی کرنے کے بعد کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ پہنچے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچز 19 اگست ، 27 اگست اور 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔
