اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(ویب ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پر عزم ہیں اور ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔

ارشد ندیم نے 2022 کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا کہتے ہیں تیاری مکمل ہے ابھی بھی ویسی پوزیشن میں جیسے 2022 میں تھا۔اولمپین ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں آخری سیشن کے بعد گفتگو میں ارشدندیم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے اچھی تیاری ہو گئی ہے،  کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے ایونٹ سے قبل سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ لوں گا، کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ایک ایونٹ میں حصہ لیتا ہوں، اس سے اسٹرینتھ اور تیاری کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی یادیں اب بھی تازہ ہیں،  جیسے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑا تھا تو اب بھی ویسی پوزیشن میں ہوں، چار سال گزر گئے تو اس بات کا پریشر بھی ہے کہ چار سال سے چیمپئن ہوں اور اب بھی کچھ کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ خود سے رہا ہے، اس مرتبہ بھی اچھا کرنا ہے،  سری لنکا کے کھلاڑی نے بھی اچھی تھرو کی ہے، مقابلہ اس بار سخت ہوگا لیکن اس کے لیے تیاری ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میدان میں اترنے کا دباؤ ہمیشہ ہوتا ہے، بس تب پریشر کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے،کامن ویلتھ گیمز کے اعزاز کی کیرئیر میں اہمیت کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ کا پہلا اتھلیٹ ہوں جس نے اولمپکس کے لیے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا تھا، میری فینز سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ مجھے فٹ رکھے اور میں اسی طرح تھرو کروں جیسے کرتا آ رہا ہوں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے