اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تائیکوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کیلئے اسپانسرز کی متلاشی

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(ویب ڈیسک)تائیکوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ دو پاکستانی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے اسپانسرز کی متلاشی ہیں۔

طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ برس اسی مقابلے میں گولڈ میڈلز جیت کر شہرت حاصل کی تھی۔

طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے مجموعی طور پر 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا تھا دونوں ہی صرف وہ خواتین کھلاڑی تھیں جنہوں نے میڈلز جیتے

طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی ملک کا نام روشن کرنے لیے بڑی محنت کی ہے،  31 جولائی سے ہونے والے ایونٹ کے لیے فنڈز رکاوٹ بن رہے ہیں، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے، امید ہے انتظام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اوپن ایونٹ کی کم کیٹگریز میں رجسٹریشن کرائی آج کے دور میں ادھار لینا بھی مشکل ہے،ہماری تیاری اچھی ہے خواہش ہے کہ اس ایونٹ میں ملک کے لیے دوبارہ میڈلز جیتیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے