اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کی جانب سے عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جاری

12 Jul 2026
12 Jul 2026

حکومت کی جانب سے عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونیوالے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

حج پورٹل یاموبائل ایپ"پاک حج"کےذریعےرجسٹریشن کاعمل نہایت آسانی سے ممکن ہے، وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈکاتیارسسٹم عازمین حج اوروزارت کےدرمیان رابطےکا آسان ذریعہ بن گیا۔

 

 

رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 81 ہزار مرداور 1 لاکھ 27 ہزار خواتین شامل ہیں، رجسٹرڈ عازمین حج میں3ہزار5سوپی ایچ ڈی، 53 ہزار ماسٹرز، 71ہزار بیچلرزتعلیم کےحامل ہیں، 33تا 44 سال کے عازمین حج 1 لاکھ 19 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں جبکہ 61سال سے زائد عازمین حج کی تعداد 40 ہزار ہے۔ 

واضح رہے کہ حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے