اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.95 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.95 قیمت فروخت : 278.45
  • یورو قیمت خرید: 316.76 قیمت فروخت : 317.33
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.83 قیمت فروخت : 372.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.60 قیمت فروخت : 192.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.71 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.32 قیمت فروخت : 904.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کا حقِ خودارادیت کیلئے جان دینے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین

13 Jul 2026
13 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حقِ خودارادیت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری بہن بھائیوں کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یومِ شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہدائے تحریکِ آزادی کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کا لہو آزادی کی عظیم داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو جائز حق دلوانے کیلئے عالمی برادری موثر کردار ادا کرے، شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیاں تحریکِ آزادی کا روشن ترین باب ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام  نے اپنے خون سے آزادی کی جو شمع روشن کی، وہ آج بھی کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کی صورت میں زندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی گراں قدر قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ دن دور نہیں جب اہل جموں و کشمیر آزادی کی صبح دیکھیں گے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری بہن بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے