اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مزدورں پر حملہ: وزیراعظم اور صدر کی شدید مذمت

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں 5 مزدوروں کے قتل کے واقعے پر ملک کی سیاسی قیادت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے حملے کی مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے، ایسے انسانیت سوز جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے