اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں مزید 2682 سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل

08 Jul 2026
08 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کے تحت مزید 2,682 سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جہاں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 23 اگست سے ہوگا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے مطابق تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد آؤٹ سورس کیے گئے سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس مرحلے میں صرف لاہور سے 42 سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے کیے گئے ہیں۔

پیف حکام کے مطابق سکولوں کی الاٹمنٹ کے لیے این جی اوز کے لیے 40 فیصد جبکہ انٹرپینیورز کے لیے 35 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ جن اداروں کو سکول الاٹ نہیں کیے گئے، وہ 10 جولائی تک پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اپیل جمع کرا سکتے ہیں۔ اپیل دائر کرنے کے لیے 20 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

پیف کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی اپیل پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے