اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا کپ: انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کو 1-2 سے شکست دے دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ابتدا ہی سے انتہائی سنسنی خیز رہا، انگلینڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی، جس کے بعد ناروے نے بھی گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں جس کے بعد اضافی وقت میں انگلینڈ نے فیصلہ کن گول سکور کیا۔

ناروے نے شکست کے باوجود بھرپور مزاحمت کی اور کئی خطرناک اٹیک بھی کیے، لیکن انگلش دفاع اور گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید گول ہونے سے روک دیا، انگلینڈ کی جانب سے دفاعی نظم و ضبط اور بروقت جوابی حملوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول جوڈ بیلنگھم نے کیے جبکہ نارووے کی جانب سے واحد گول اینڈریاس شیلڈرپ نے سکور کیا۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کر لی، جہاں اب اس کا مقابلہ دوسرے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا، دوسری جانب ناروے کا عالمی کپ میں شاندار سفر کوارٹر فائنل پر اختتام پذیر ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے